تین وزرا کےکالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔بلاول بھٹو

IQNA

تین وزرا کےکالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔بلاول بھٹو

8:58 - March 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505863
بین الاقوامی گروپ- کالعدم تنظیمیں آپکی اتحادی تھیں ، ان کی مدد سے آپ نے الیکشن جیتا،آپ اپوزیشن کوکیسےقائل کرینگے آپ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- امت نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے،ہماری ناکامی ہے کہ نیب میں اصلاحات نہیں لاسکے۔ بے نظیر شہید نے کہا تھا یہ قانون ختم کرنا ہے ،نیب کو سیاسی انجینیرنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی  میں بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جانتےہیں یہ کالعدم تنظیمیں آپکی اتحادی تھیں ، ان کی مدد سے آپ نے الیکشن جیتا،آپ اپوزیشن کوکیسےقائل کرینگے آپ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدر آمد کا کل بھی مطالبہ کرتے تھے اور آج بھی کر رہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرنے والے کو ملک دشمن کہا جاتا ہے، تین وزرا کو ہٹایا جائے ، ان کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں، ان وزرا کو ہٹایا گیا تو سمجھیں گے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مقدس گائے نہیں سب کا احتساب ہوناچاہیے، یکطرفہ احتساب قبول نہیں ، حکومت کا احتساب پیپلز پارٹی کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسےہوسکتاہےمنتخب وزیراعظم کو پھانسی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کچھ نہیں،آپ تین باروزیراعظم رہنےوالےکوگرفتارکرسکتےہیں کالعدم تنظیم والوں کونہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ایوانوں پر مشتمل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بنائی جائے،اپوزیشن مانےگی کہ حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 10 کےمطابق ہمیں فری ٹرائل کا حق ہے جو نہیں ملا،اپنے حق کیلیے ہم عدالت بھی جارہے ہیں اور میں عوام میں بھی جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پوچھا کس کے کہنے پر میرا نام جے آئی ٹی میں ڈالا گیا،اس کا جواب آج تک نہ ملا،پوری قوم نے دیکھا کہ مجھے کیس میں گھسیٹا جارہا ہے،کسی بھی جمہوریت اور معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا۔

نظرات بینندگان
captcha