ملایشین وزیراعظم کا قرآن فھمی پر زور

IQNA

ملایشین وزیراعظم کا قرآن فھمی پر زور

7:30 - March 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505884
بین الاقوامی گروپ- مہاتیر محمد نے قرآن فھمی پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض نادان افراد قرآن کو نادرست سمجھنے کی وجہ سے بدترین خیانت کا مرتکب ہوتے ہیں۔

ایکنا نیوز- اسٹار نیوز کے مطابق ملایشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے نیوزی لینڈ واقعے پر گفتگو میں کہا کہ قاتل نے کوشش کی ہے کہ ان غیرمسلموں کا انتقام لے جنکو ان دہشت گردوں نے قتل کیا ہے جو خود کو مسلمان قرار دیتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بعض نادان قرآن درست سمجھے بغیر ایسے کام انجام دیتے ہیں جنکا اسلام میں کوئی امکان نہیں اور یہ لوگ دوسروں کو قتل بھی اسلام کے نام پر کرتے ہیں۔

 

ماهاتیر محمد نے مزید کہا: قرآن کو درست سمجھنا ہوگا اور اس پر درست عمل کرنا چاہیے اور صرف قرآنی آیات پڑھ کر اس کے سادہ ترجمے پر اپنے خیال کے مطابق عمل کرنا درست نہیں۔/

3798812

نظرات بینندگان
captcha