برطانیہ؛ اویغور مسلمانوں پر مظالم سے آشنائی کا ٹور

IQNA

برطانیہ؛ اویغور مسلمانوں پر مظالم سے آشنائی کا ٹور

8:58 - March 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3505899
بین الاقوامی گروپ- برطانیہ کے تین شہروں میں مسلمان اقلیت کے رنج و مصایب سے آشنائی ٹور کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- فائیو پلرز نیوز کے مطابق اویغور مسلمانوں کے مصایب سے عوامی سطح پر آگاہی پھیلانے کے حوالے سے دو این جی اوز کی مدد سے تین شہروں میں ایک روزہ ٹور کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

اسلامی فاونڈیشن CAGE اور  5pillars تعاون سے مذکورہ ٹور کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

اس ٹور میں مختلف مقررین کے علاوہ سینکیانگ کے جبری کیمپ سے فرار ہونے والا اویغور باشندہ بھی خطاب کرے گا ۔

 

مذکورہ ٹور 5,6,7 اپریل کو لندن، برمنگھم اور مانچسٹر میں ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ چین میں چند سالوں سے مسلم اقلیت پر مظالم جاری ہے اور کہا جاتا ہے کہ ایک ملین سے زاید اویغور مسلمانوں کو جبری کیمپوں میں زبردستی عقاید بدلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی چین میں مذہبی اظھار رایے کی آزادی پر پابندی کی مذمت کرچکی ہیں۔/

3799448

نظرات بینندگان
captcha