جشن میلاد امام علی(ع)علیگڑھ یونیورسٹی میں

IQNA

جشن میلاد امام علی(ع)علیگڑھ یونیورسٹی میں

8:56 - March 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3505902
بین الاقوامی گروپ- امام علی‌(ع) کا جشن انڈیا کی علیگڑھ یونیورسٹی میں منایا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  حضرت علی(ع) کی ولادت کے حوالے سے جشن میلاد «یوم علی(ع)» کے عنوان سے علیگڑھ یونیورسٹی میں منایا گیا جسمیں مختلف مکاتیب فکر کے علما اور پیروکار موجود تھے۔

جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد یونیورسٹی کے وایس چانسلر«طارق منصور» نے حضرت علی (ع)

کے فضائل پر خطاب میں کہا کہ آپ عظیم ترین دانشور تھے جنکے علوم کے قطروں سے ابن سینا، عمر خیام اور جابر بن حیان جیسے دانشور دنیا کو میسر آئے۔

انکا کہنا تھا: حضرت علی (ع) علم کا عظیم دروازہ ہے جس سے ہمیں کسب فیض کرنا چاہیے۔

خواجه معین الدین چشتی یونیورسٹی کے وایس چانسلر«ماهرخ میرزا» نے بھی جشن میلاد سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ  حضرت علی (ع) کے مختلف القابات ہیں جنمیں سے ایک «مولائے کائنات» ہے جسکا مطلب ہے کہ دنیا کے کسی بھی مکتبہ فکر سے انسان کا تعلق ہو اگر وہ علی ع کو پہچانے تو انکا گرویدہ ہوگا۔

یونیورسٹی کے استاد «مولانا اختر عباس جاون» نے کہا کہ عام طور پر عظیم لوگ اپنے زمانے میں کم پہچانے جاتے ہیں اور بعد کے لوگ انکے مقام کو درک کرتے ہیں اور امام علی (ع) کو بھی لوگ درست درک نہ کرسکے اور حتی آج بھی ہم جناب امیر کو درک نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو زندگیوں سے نکالنا چاہتی ہیں تاہم علی کے سپاہی حضرت امام خمینی (ره) نے دنیا کو دکھایا کہ مذہب نہ صرف باقی رہے گا بلکہ دنیا کی رہنمائی بھی مذہب کرے گا۔

جشن میلاد میں شعراء نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا اور آخر میں منتخب مقالوں کو انعامات دئیے گیے۔/

برگزاری جشن میلاد امام علی(ع) در دانشگاه علیگر هند
 
3799589

نظرات بینندگان
captcha