رومانیہ اور هنڈوراس کا قدس میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ

IQNA

رومانیہ اور هنڈوراس کا قدس میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ

8:45 - March 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3505907
بین الاقوامی گروپ- صھیونی میڈیا کے مطابق رومانیہ اور ھنڈوراس قدس میں سفارت خانہ منتقل کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ویب سایٹ MENA کے مطابق صھیونی میڈیا نے کہا ہے کہ رومانیہ اور ھنڈوراس اپنے سفارت خانے قدس منتقل کرنے پر راضی ہوگیے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق رومانوی وزیراعظم نے امریکہ –اسرائیل اجلاس (آیپک) اجلاس سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ تل ابیب سے قدس سفارت خانہ منتقل کررہا ہے۔

 

ھنڈوراس کے صدر «خوآن اورلاندو هرنانڈز» نے بھی مقبوضہ علاقے میں سفارت خانہ منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اس خبر پر فلسطینی رہنما صائب عریقات نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانوں کی قدس شریف میں منتقلی کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: رومانیہ اور ھنڈوراس کا فیصلہ قانون کی برتری کے مقابلے میں جنگل کے قانون کو درست ماننے کے مترادف ہے۔/

3799657

نظرات بینندگان
captcha