مجلس وحدت مسلمین : وزیراعظم عمران خان سے عوام کی توقعات پوری نہ ہوسکیں۔

IQNA

مجلس وحدت مسلمین : وزیراعظم عمران خان سے عوام کی توقعات پوری نہ ہوسکیں۔

12:59 - April 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506002
بین الاقوامی گروپ- علامہ راجہ ناصر عباس نے ہزار گنجی خودکش دھماکے کے خلاف جمعہ19 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کی سیکورٹی سوالیہ نشان ہے۔

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور کوئٹہ دشمنوں کی سازشوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، بدامنی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، بحرانوں کے باوجود قوم متحد نہ ہوسکی کوئٹہ کی سیکورٹی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزارگنجی جیسی منڈی بھی محفوظ نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو آج تک سزا نہیں ملی، جن لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں ان کی سزائوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران کالعدم تنظیموں کے وجود سے انکاری ہیں اور یہاں کالعدم تنظیمیں ذمہ داریاں قبول کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی توقعات پوری نہ ہوسکیں پاکستان کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جن کا عوام سے براہ راست رابطہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مایوس لوگ سڑکوں پر آئے تو ان کو روکنا مشکل ہوجائے گا، ہزار گنجی منڈی میں بے گناہ مزدورقتل ہوئے حکمرانوں کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے سبق سیکھنا چاہیے تاہم انہوں نے کہا کہ مغربی بائی پاس دھرنے میں ملک مخالف نعرے درست نہیں کوئٹہ کے حالات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں،ہم پاکستان کا استحکام چاہتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha