IQNA

12:51 - April 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506012
بین الاقوامی گروپ- سی ٹی ڈی بلوچستان نے خروٹ آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہزارہ برادری کے افراد کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت غلام فاروق ہے۔

ان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، پرائمہ کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کی گئی۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرز نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے‘۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہزارہ برادری کے 7 افراد سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے اور تحریک طالبان پاکستان کے قاری حسین گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

البتہ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اہل تشیع آبادی اور پاک فوج کو نشانہ بنایا، دہشت گرد تنظیم نے مذکورہ خود کش بمبار کی تصویر بھی نام کے ساتھ جاری کی تھی۔

نام:
ایمیل:
* رایے: