ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «رویٹرز» کے مطابق پولیس ترجمان «روان گاناسکرا» نے کہا ہے کہ کولمبو سے چالیس کلومیٹردو پوگودا کے علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبادی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
گاناسکرا کے مطابق واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایسڑ کے موقع پر کولمبو میں کلیسا اور ہوٹلوں میں آٹھ دھماکوں اور خودکش حملوں کے نتیجے میں تین سو پچاس سے زاید افراد ہلاک اور پانچ سو دیگر زخمی ہوگیے تھے اور تکفری تنظیم داعش نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔/