لیبیا کے حافظ نے دبئی میدان مارلیا

IQNA

لیبیا کے حافظ نے دبئی میدان مارلیا

9:39 - May 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506145
بین الاقوامی گروپ- تئیسویں بین الاقوامی مقابلے دبئی کے چیمبر آف کامرس میں اختتام پذیر ہوگیے۔

ایکنا نیوز - خیلج ٹایمز کے مطابق دبئی ایوارڈ کے ججز نے لیبیا کے حافظ «معاث امیر بن حمید» کو پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا جسکے بعد انہیں ۲۵۰ هزار درهم انعام دیا گیا ۔

 

مراکش کے «احمد اچیری» نایجیر کے «ابراهیم مازو» کو مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا اور انہیں ۲۰۰ هزار درهم انعام دیا گیا۔

 

امریکہ، تیونس، الجزایر، کینیا، بحرین اور سعودی عرب کے حفاظ نے بالترتیب بعد کے مقامات حاصل کیے جنکے درمیان پچاس سے پنسٹھ ہزار درہم کے انعامات تقسیم کیے گیے۔

 

مقابلہ کمیٹی کے مطابق جن حفاظ کرام نے ۸۰ سے زاید نمبر حاصل کیے ان کو فی کس تیس ہزار درہم ، ۷۰ سے زاید نمبر لینے والوں کو پچیس ہزار درہم اور باقی حفاظ کو فی کس بیس ہزار درہم دیے گیے۔

حاکم دبئی کے مشیر ابراهیم بو ملحه نے تقریب سے خطاب میں کہا: ۱۹۹۷ سے مذکورہ مقابلہ شروع ہوا ہے اس سال ایک سو ساٹھ ممالک کے حفاظ کرام شریک تھے۔

انہوں نے شرکاء پر حفظ قرآن کے ہمراہ تدبر اور تعلیمات پر عمل کو بھی ضروری قرار دیا۔

لیبیا کے حافظ نے دبئی میدان مارلیا

مقابلوں کے میڈیا ترجمان این احمد الزاهد کے مطابق تمام حفاظ کرام کی عمریں چھ سے اکیس سال کے درمیان تھیں اور ماہر ججز فیصلے کے لیے خدمات انجام دیں رہے تھے۔

 

 قابل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتے کے منگل سے شروع ہونے والے دبئی ایوارڈ میں ایران کی نمایندگی  حافظ محمدرضا ولی محمدی، کررہے تھے تاہم وہ پوزیشن لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔/

3813035

نظرات بینندگان
captcha