پاکستان؛ملک بھر میں پہلی شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

IQNA

پاکستان؛ملک بھر میں پہلی شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

10:37 - May 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506161
بین الاقوامی گروپ- شب انیس رمضان المبارک کو شب قدر اور مولائے کائنات کے سرمبارک پر ضربت لگنے کے حوالے سے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئیں۔

ایکنا نیوز- انیس رمضان المبارک سن چالیس ہجری قمری کو جب مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام مسجد کوفہ میں حالت نماز میں تھے تو ابن ملجم مرادی ملعون نے زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے آپ کے سرمبارک پر ضرب لگائی- سرمبارک پر ضربت لگتے ہوئے مولا نے آواز دی فزت و رب الکعبہ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا-

 

رمضان المبارک میں انیس رمضان کو شب قدر کے ساتھ ساتھ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کروڈوں عاشقان ولایت شہید محراب کوفہ حضرت علی علیہ السلام کیے حوالے سے  مجالس غم میں شرکت کر کے اپنے اپنے مخصوص انداز میں اشکوں کا نذرانہ پیش کر کے اور اللہ کے حضور شب قدر میں راز و نیاز کے لئے دست دعا بلند کرتے ہیں۔

کوئٹہ کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں خواتین اور جوانوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ پہلی شب قدر احترام و عقیدت سے منائی گیی اور پیروان اہل بیت و ملک عزیز کی سربلندی، مظلوم یمنیوں، فلسطینیوں اور کشمیر کے ساتھ دنیا بھر کے محرومین کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

انیس اور آخری عشرے کی طاق راتوں کو رمضان المبارک کی راتیں شب قدر کہلاتی ہیں اور مومنین ان راتوں میں اللہ کے حضور دعا اور راز و نیاز کرتے ہیں اور ساتھ ہی مولائے کائنات کے ایام شہادت پر ان کا غم مناتے ہیں۔

پاکستان؛ملک بھر میں پہلی شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

شب قدر اس رات کو کہتے ہیں جو پورے سال کی راتوں میں سب سے افضل ہوتی ہے اور اس رات میں بندوں کی تقدیر لکھی جاتی ہے اور اس رات میں خلوص کے ساتھ مانگی گئی دعا بھی ضرور قبول ہوتی ہے- ایران،عراق پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی شب ضربت اور شب ہائےقدر انتہائی عقیدت و احترام اور خاص روحانی ماحول میں منائی جاتی ہے۔

پاکستان؛ملک بھر میں پہلی شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

پاکستان؛ملک بھر میں پہلی شب قدر نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

نظرات بینندگان
captcha