ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو دیگر ممالک کی طرح میڈریڈ میں بھی قدس ڈے منایا جارہا ہے جسمیں ایرانی ثقافتی مرکز، جمعیت اهل البیت(ع) اور پیس سنٹر فارمسلم کی خصوصی معاونت شامل ہے۔
اس حوالے سے قدس پروگرام میں اہم رہنما اور دانشور فلسطین اور قدس کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے اورصھیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق پر تاکید کریں گے۔/