مسجد کوفه

IQNA

مسجد کوفه

مسجد کوفه اسلامی دنیا کی چار بڑی مساجد میں شامل ہے جو نجف کے شمال میں بارہ کیلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ پیروان اہل بیت کے نزدیک مسجدالحرام، مسجدالنبی اور مسجدالاقصی کے بعد اس کی بڑی فضیلت ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی بنیاد حضرت آدم ع نے ڈالی ہے اور ماضی میں حضرت رسول(ص)، امیرالمومنین علی(ع)، امام حسن(ع)، امام حسین(ع) اور دیگر بزرگ ہستیاں یہاں آچکی ہیں۔ اس تاریخی مسجد کے ساتھ امیرالمومنین(ع) کا گھر، دارالعماره کوفه، مرقد مطهر میثم تمار، مسلم بن عقیل، هانی بن عروة اور مرقد مختار ثقفی موجود ہے۔