مصر؛ قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

مصر؛ قرآنی مقابلوں کا اعلان

9:58 - June 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506207
بین الاقوامی گروپ- وزارت اوقاف کے مطابق مقابلوں کی شرائط کا اعلان کردیا گیا ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الدیرہ کے مطابق وزارت اوقاف مصر نے قومی قرآنی مقابلوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

 

قرآنی مقابلوں کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں کے لیے نئی ٹیلنٹس تلاش کرنا بتایا جاتا ہے اور اگلے منگل سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا جو بیس جون تک جاری رہے گا

 

وزارت اوقاف مصر کا کہنا تھا کہ مقابلے کے پہلے مرحلے میں حفظ و تفسیر کا مقابلہ ہوگا اور اسکے لیے شرکاء کا کسی یونیورسٹی یا جامعہ الازھر سے فارغ التحصل ہونا لازمی ہوگا جبکہ دوسرے کیٹگری میں حفظ قرآن بمع تجوید شامل ہے اور اس کے لیے تیس سال سے کم عمر ہونا ضروری ہے ۔

تیسرے کیٹگری میں حفظ و تجوید کا مقابلہ شامل ہے اور اس میں بارہ سال سے کم عمر ہونا ضروری ہے پانچویں کیٹگری میں حفظ برائے اسپشل افراد جبکہ آخری شعبے میں حفظ نصف قرآن شامل ہے جسمیں پچیس سال سے کم عمر کے طلبا شریک ہوسکتے ہیں۔/

3817382

نظرات بینندگان
captcha