پاپ کا پہلی بار دورہ عراق

IQNA

پاپ کا پہلی بار دورہ عراق

13:16 - June 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506225
بین الاقوامی گروپ- عیسائی پیشوا پاپ فرانسیس اگلے سال عراق کا دورہ کریں گے۔

ایکنا نیوز- رویٹرز کے مطابق پاپ فرانسیس اگلے سال متوقع طور پر عراق کا دورہ کرسکتے ہیں۔

 

پاپ کا یہ پہلا دورہ عراق ہوگا اگر وہ عراق کا سفر کریں گے۔

 

پاپ فرانسیس نے میڈل ایسٹ مہاجرین کی امدادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دورہ عراق کا اشارہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جب بھی دورہ عراق کا سوچتا ہوں بہت کچھ ذھن میں آتے ہیں۔

 

عراق میں جنگ و جدل کی وجہ سے بہت سے مسیحی یہاں سے ہجرت کرچکے ہیں اور داعش کی وجہ سے اقلتیوں کو مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑا جبکہ داعش کی شکست کے بعد اب وہ دوبارہ سیٹل ہورہے ہیں ۔ عراق میں کھیتولک اور آرتھوڈکس دونوں فرقوں کے کلیسا موجود ہیں۔

 

سال ۲۰۰۰ میں پاپ «ژان پل دوم» کا ارادہ تھا کہ عراق کا دورہ کرتے اور حضرت ابراهیم (ع) کی قبر کی زیارت کرتے تاہم صدام حکومت سے مذاکرت کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا۔/

3818336

نظرات بینندگان
captcha