ایران کے تعاون سے؛ فپائن کی مسجد «امام رضا(ع)» کوقرآن کا تحفہ + تصاویر

IQNA

ایران کے تعاون سے؛ فپائن کی مسجد «امام رضا(ع)» کوقرآن کا تحفہ + تصاویر

9:08 - June 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506235
بین الاقوامی گروپ- ایرانی ثقافتی مرکز منیلا کی جانب سے بولاکان شہر کی مسجد کو دس جلد قرآن کا تحفہ پیش کیا گیا۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق کابایان کے علاقے میں واقع مسجد مسجد امام رضا کو ضرورت کے مطابق قرآن کے علاوہ دو سو پچاس جلد کتب اور کرسیوں کے ہمراہ دس جلد نفیس قرآن کا تحفہ پیش کیا گیا۔

 

کرسیوں کا تحفہ منیلا کے ایک مخیر شخص کے تعاون سے خرید کر مسجد کے امام " ادریس" کو دیا گیا ۔

 

۱۰ جلدوں پر مشتمل کتاب «دولت اسلامی» مصنف «محمود صادقی طجر» تاگالوگ زبان میں، ۲۰ جلدوں پرمشتمل کتاب « اسلام میں عبادت بچوں کے لیے( آداب اور شرایط عبادت ) به قلم منصور لیمبا، بچوں کی کہانیاں تاگالوگ زبان میں الهدی پبلیکیشن(۳۰ جلد)، بچوں کی کہانیاں انگریزی میں بنفشه پبلیکیشن (۱۵۰ جلد)، «اسلام میں شیعه» کتاب بقلم علامه طباطبایی(۲ جلد)، شیعوں کے حوالے سے سو سال حمود طجرکے قلم سے (۳۰ جلد) اور احکام شیعی کے حوالے سے نو کتاب مذکورہ کتب میں شامل ہیں۔

 

مسجد امام رضا(ع) منیلا کے شمال میں چالیس کیلومیٹر کے فاصلے پر شهر بولاکان میں مکابایان کے علاقے میں واقع ہے جو ایک کویتی شیعہ مخیر کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔

 

مسجد کی زمین فلپائینی شیعوں کی جانب سے وقف کی گئی ہے اور مختلف افراد کے مشترکہ تعاون سے مسجد کے لیے زمین وقف کی گیی ہے۔/

.

3819104

نظرات بینندگان
captcha