لندن مئیر نے ٹرمپ کو بچہ قرار دے دیا

IQNA

لندن مئیر نے ٹرمپ کو بچہ قرار دے دیا

12:05 - June 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506269
بین الاقوامی گروپ- لندن کے مئیر نے زبانی جنگ میں ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں ۱۸۹ سینٹی میٹر کا بچہ قرار دیا۔

ایکنا نیوز- گلف ٹایمز کے مطابق صادق خان نے انگریز ٹیچروں کے اجتماع سے خطاب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ میرا موبائل فون سائیلنٹ موڈ پر ہے اور جن کے فون آن ہے اگر چھ فٹ تین اینچ کے کسی بچے نے ٹوئٹ کیا تو مہربانی کرکے مجھے اطلاع دینے سے گریز کریں۔

 

قابل ذکر ہے دونوں طرف میں عرصے سے لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اس سے پہلے ٹرمپ نے جہاز میں سفر کے دوران صادق خان کے چھوٹے قد پر طنز کیا تھا اور انکو «شکست خوردہ» قرار دیا تھا۔

 

ٹرمپ نے لندن میں چاقو حملوں کا ذکر کرتے ہوئے لندن مئیر صادق خان کو مصیبت قرار دیا اور کہا تھا کہ انکی وجہ سے شہر ویران ہورہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ صادق خان ۲۰۱۶ سے لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے اور اسی وقت سے انکے درمیان جھگڑا شروع ہوا تھا جب صادق خان نے ٹرمپ کے اسلاموفوبیا پر اعتراض کیا تھا اور ٹرمپ نے بھی جوابا کہا تھا کہ صادق خان کا آئی کیو ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہے۔/

3821778

 

نظرات بینندگان
captcha