سینچری ڈیل کی مذمت کے حوالے سے تیونس میں سیمینار

IQNA

سینچری ڈیل کی مذمت کے حوالے سے تیونس میں سیمینار

14:03 - June 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506273
بین الاقوامی گروپ- «فلسطین برائے فروخت نہیں» کے عنوان سے سیمینار کارگر الائنس کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کے مطابق الائنس کے سیکریٹری نورالدین طبوبی نے سیمینار میں سینچری ڈیل کو فلسطین کے خلاف بدترین داغ قرار دیا۔

 

طبوبی نے منامہ کانفرنس میں شریک تمام عرب حکام کو بدترین خیانت کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ بحرین کا اقدام انتہائی افسوسناک ہے۔

 

انکا کہنا تھا: امریکی حکام اس کانفرنس کو اقتصادی کانفرنس کا نام دیتے ہیں لیکن انکو جاننا چاہیے کہ فلسطینوں کی وطن واپسی کے بغیر اور قدس کے فلسطینی دارالحکومت بغیر انکا حق کیسے مل سکتا ہے۔

 

تیونس میں فلسطینی سفیر هائل فهوم نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ فلسطین کو دنیا سے ختم کیا جائے۔

 

فهوم کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کے باوجود مزاحمتی تحریکیں جدوجہد جاری رکھیں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ سنچری ڈیل امریکہ اور صھیونی کی آخری کاوشیں ہیں مگر یہ کامیاب نہ ہوں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ منامہ کانفرنس آج اور کل بحرین میں منعقد ہورہی ہے جسمیں سنچری ڈیل کو پیش کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

کانفرنس میں صھیونی رژیم کے نمایندے شریک ہوں گے جبکہ امریکی صدر کے داماد جیرڈ کوشنر کے مطابق کانفرنس میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے حوالے سے کام کا آغاز ہوگا۔/

 

کوشنر کے مطابق امریکہ بھی اس سرمایہ کاری میں شرکت پر غور کررہا ہے۔/

3822303

نظرات بینندگان
captcha