عراق؛ گرمیوں میں خواتین کے لیے قرآن کیمپ

IQNA

عراق؛ گرمیوں میں خواتین کے لیے قرآن کیمپ

6:57 - July 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506334
بین الاقوامی گروپ- آستانہ عباسی کے تعاون سے گرمیوں میں قرآنی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- الکفیل العالمیہ ٹی وی کے مطابق آستانہ عباسی کے تعاون سے گرمیوں میں خواتین کے لیے خصوصی قرآنی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

قرآنی کلاسز مختلف شہروں بغداد، واسط، بابل، ذی قار، نجف، کربلا، بصره اور  دیوانیه میں منعقد ہوں گی جبکہ ایران کے شہر اراک میں بھی اس حوالے سے کلاس کا اہتمام ہوا ہے۔

 

آستانہ عباسی کے شعبہ خواتین کے انچارج منار جواد الجبوری کا اس بارے میں کہنا تھا: مسلسل آٹھ سال سے قرآنی کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے جسکا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے۔

 

انکا کہنا تھا : کورس میں تلاوت، احکام اور حفظ کا پروگرام شامل ہے اور ماہر افراد کی خدمات لی جارہی ہیں جبکہ فقہ، اخلاق اور عاید کی کلاسز بھی منعقد ہوں گی۔

 

الجبوری کا کہنا تھا: آستانہ عباسی نے تمام انتظامات مکمل کی ہے اور فری ٹرانسپورٹ بھی اس میں شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ گذشتہ سال اس کورس اور کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین شریک تھیں۔/

3825235

نظرات بینندگان
captcha