ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «النور» کے مطابق مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے جو اکتیس جولائی تک جاری رہے گا۔
حفظ مقابلے چودہ ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
رالی شہر میں النور قرآن اکیڈمی شمالی کیرولینا میں مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔
مقابلوں میں تجوید اور درست تلفظ کو خاص اہمیت دی جائے گی جبکہ مقابلوں کا مقصد اس شہر میں مسلمان جوانوں کی حوصلہ افزایی بتائی جاتی ہے۔
رالی شہر کی اسلامی انجمن حج کے موقع پر مناسک حج کے حوالے سے بھی تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے تاکہ حج کے لیے جانے والے آسانی سے حج بجا لاسکے۔/