ترکی؛ بچوں کی تربیت کے لیے امام کی عمدہ کاوش

IQNA

ترکی؛ بچوں کی تربیت کے لیے امام کی عمدہ کاوش

9:36 - July 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506382
بین الاقوامی گروپ- امام مسجد نے قرآنی کلاسز کےلیے مسجد کے صحن کو گراونڈ میں تبدیل کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی‌صباح کے مطابق صوبہ کجآلی کے علاقے «باش اسکله» کے امام قادر چلیکیز (Kadir Çelikiz  بچوں کو قرآن کی جانب متوجہ کرانے بہترین طریقہ استعمال کررہا ہے۔

 

دوسری مساجد کی طرح اس مسجد میں بھی بچوں کے لیے گرمیوں کے موسم میں قرآن کی کلاسز منعقد کی گئی ہیں تاہم اس کے لیے انہوں نے مسجد کے صحن کو گراونڈ میں تبدیل کیا ہے۔

 

مسجد کے صحن میں تھیٹر بنایا گیا ہے جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔

 

انکی کوششوں سے ایک سال میں طلباء کی تعداد تیس سے بڑھکر ایک سو پچاس تک پہنچ گیی ہے اور اس سال ڈھائی سو بچوں نے قرآنی کلاسز کے لیے نام لکھوائے ہیں۔

 

قادر چلیکیز ہر پیر کو تھیڑ میں اخلاقی ڈراموں کی مدد سے بھی بچوں کی تربیت کرتے ہیں ، انکا کہنا تھا: میں خود چھوٹا تھا تو مسجد کے قریب کھلیتا تھا اگرچہ بزرگ مجھے ڈانٹتے تھے۔.

ترکی؛ بچوں کی تربیت کے لیے امام کی عمدہ کاوش

عام طور پر بزرگ افراد مسجد میں خاموشی کو پسند کرتے ہیں تاہم ترکی میں ایک ادارے نے عوام سے کہا ہے کہ مسجدوں میں بچوں کے ساتھ اچھے رفتار کا مظاہرہ کریں۔

 

مقامی ادارے کا کہنا تھا: آپ خود اپنے بچپن کو یاد کرکے بچوں کے ساتھ پیار سے پیش آئیں۔/

3828079

نظرات بینندگان
captcha