IQNA

عیدالاضحی یا عید قربان دنیا بھرمیں مسلمانوں کے درمیان جوش و خروش سے منائی جاتی ہے اور اس دن عام تعطیل کا دن ہوتا ہے اور ایک سے لیکر چار دن تک لوگ عید مناتے ہیں۔ ان ایام میں لوگ بہترین کپڑے پہنتے ہیں،عبادات بجا لاتے ہیں، ایکدوسرے کے ہاں آتے جاتے ہیں اور خوشی کی محفلوں میں شریک ہوتے ہیں۔