IQNA

10:38 - August 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506516
بین الاقوامی گروپ- شیعہ نشین علاقے میں حملے میں 63 افراد جاں بحق، 182 زخمی ہونے کی اطلاعات

ایکنا نیوز- افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں شادی تقریب پر خود کش حملے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 182 زخمی ہو گئے۔


افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا، حکام کے مطابق خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہو گئی جبکہ 182 زخمی ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔


دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔ طالبان نے واقعے کی مذمت کی ہے تاہم امکانی طور پر داعش کا گروپ اس حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: