اجتماعی شادی کی تقریب آج منعقد ہوگی

IQNA

اجتماعی شادی کی تقریب آج منعقد ہوگی

8:59 - August 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506540
بین الاقوامی گروپ بیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب یزدان خان اسکول میں منعقد ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز- کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بیس شیعہ سنی اور اقلیتی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب عید غدیر اور عید مباہلہ کے مبارک ایام کی مناسبت سے منعقد ہورہی ہے،

 

اجتماعی شادی کی تقریب یزدان خان اسکول کے سبزہ زار  میں منعقد ہوگی، جس میں دولہے ، دلہنوں کے رشتہ ادروں کے علاوہ علماء کرام اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یہ بارہواں اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد ہورہا ہے جسمیں اب تک سینکڑوں مسلمان اور غیر مسلم جوڑے شرکت کرچکے ہیں۔

 

منتظمین کے مطابق اجتماعی شادی کا مقصد آسان شادی کو ممکن بنانا، غلط رسومات کی حوصلہ شکنی اور عوام میں یکجہتی کا فروغ ہے۔

نظرات بینندگان
captcha