کوئٹہ؛فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی

IQNA

کوئٹہ؛فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی

9:02 - August 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506541
بین الاقوامی گروپ- ہزارہ ٹاون میں زینبی کردار خواتین کے تعاون سے ریلی نماز جمعہ کے بعد نکالی گیی۔

ایکنا نیوز- ہزارہ ٹاون میں زینبی کردار خواتین کے زیر اہتما م جامع مسجد رضویہ سے امام بارگاہ ولی عصر تک فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زمہ دار افراد اور دینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ منظم ہو کر حکومتی ایوانوں میں فحاشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

خواتین نے شادی ہالوں میں رقص و سرور کی محفلوں کے انعقاد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ان شادی مالکان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے تاکہ معاشرے میں نسل نو کو بے راہ روی سے بچایا جاسکے۔

 

خواتین نے مقامی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ معاشرے میں بے حیائی کلچر کی روک تھام کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

کوئٹہ؛فحاشی اور بے حیائی کے خلاف ریلی

 

نظرات بینندگان
captcha