کربلا: یوم عاشور پر بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق

IQNA

کربلا: یوم عاشور پر بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق

9:44 - September 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506604
بین الاقوامی گروپ-کربلا معلی میں یوم عاشور کی مناسبت سے جاری جلوس میں بھگدڑ کے نتیجے میں 31 زائرین جاں بحق ہوگئے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ یوم عاشور کے موقع پر کربلا میں قائم ایک مزار پر بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

 

 

وزارت کے ترجمان سیف البدر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاکتوں کے اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ واقعے میں مزید 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

دنیا بھر کی طرح عراق کے شہر کربلا، نجف اور بصرا میں بھی عزا داروں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کی گئیں۔

 

بعض زرائع کا کہنا ہے کہ حرم حضرت امام حسین کے روضے کی باب الرجاء سمت کی دیوار گرنے سے دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے۔

3841374

نظرات بینندگان
captcha