ایران کے خلاف جنگ اسرائیل کے خاتمے کی جنگ ہوگی- حسن نصراللہ

IQNA

ایران کے خلاف جنگ اسرائیل کے خاتمے کی جنگ ہوگی- حسن نصراللہ

9:47 - September 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506605
بین الاقوامی گروپ-حزب اللہ رہنما نے ایران کو مزاحمتی بلاک کی مضبوط ترین حامی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے خاتمے پر ختم ہوگی۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم عاشور کے دن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور ہمارے پاس مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں ، حضرت امام حسین (ع) کی آواز "ھل من ناصر ینصرنی "  ہر وقت اور ہمیشہ باقی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبیک یا حسین کی صدائيں آج ہر طرف بلند ہیں ۔ ہمارا راستہ وہی امام حسین کا راستہ ہے " ھیھات منا الذلہ " ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا ایک ہی محاذ ہے ۔

 

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یمنی عوام آج مظلومیت کی علامت بن گئے ہیں اور سعودی عرب کو جان لینا چاہیے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اس کی شکست یقینی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب اور بحرین کے حکمراں خیانکار ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرکے امت مسلمہ کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اس دور کے یزید امریکہ کے ساتھ ہیں اور ہم اس دورمیں حسین (ع) کے فرزند آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کےساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہمارے حسین، امام خامنہ ہیں۔ ہم انھیں تنہا نہیں چھوڑیں۔

 

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نےکہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ در حقیقت اسلامی مزاحمت کے خلاف ہوگی اور اس جنگ میں ہم غیر جانبدار نہیں رہیں گے اور اس جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ اور امریکہ کے تمام خواب چکنا چور ہوجائیں گے۔ حضرت امام خامنہ ای اسلامی مزاحمت کے حقیقی کمانڈر ہیں اور ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ حضرت امام خامنہ حضرت امام حسین (ع) کے فرزند ہیں اور ہم امام حسین (ع) کےفرزند کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وہ اس دور میں ہمارے قائد اور رہنما ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران, اسلامی مزاحمت کا دھڑکتا دل ہے ۔

3841311

نظرات بینندگان
captcha