ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ enferaad.com، کے مطابق وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے تلاوت،حفظ اور تجوید کے شعبوں میں امتحان جاری ہے۔
ادارہ اوقاف کے قرآنی امور کے سربراہ ناصر الکندری کا کہنا تھا: امتحان گذشتہ اتوار سے شروع ہوا ہے جو اب تک جاری ہے۔
انکا کہنا تھا: اس امتحان میں ملک بھر سے طلبا شریک ہیں جنہوں نے گرمیوں کے کورسز میں شرکت کی تھی۔
الکندری کا کہنا تھا: ادارہ اوقاف قرآنی شعبوں میں صلاحیتوں کے نکھار کے لیے کوشش کررہا ہے اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیےگرمیوں میں کورسز منعقد کیے گیے تھے۔/