کشمیری حالت زار پر کشمیری طلبا کا اظھار خیال

IQNA

کشمیری حالت زار پر کشمیری طلبا کا اظھار خیال

10:11 - September 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506640
بین الاقوامی گروپ- دھلی کے شیعہ طلباء نے تحریک کربلا کو آزادی کے لیے نمونہ قرار دیا۔

ایکنا نیوز- کشمیری ڈپلومیسی میڈیا کے مطابق کشمیری شیعہ حالیہ اقدامات کو بعنوان اقلیت کے زیادہ احساس کرتا ہے۔

 

کشمیر میں اس سال عاشورا کے جلوس پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم دہلی میں «شاه مردان» کے مزار پر عاشورا کا جلوس نکالا گیا جہاں طلباء نے تحریک کربلا کو آزادی کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

 

نفسیات کی طالبہ صبیه نے کشمیر میں تشدد کی مذمت کرتے ہویے کہا کہ ہمارے لیے امام حسین(ع) سے عقیدت کا اظھار انتہائی اہم ہے اور یہ ہم گھروں میں بیٹھ کر نہیں منا سکتے۔

 

ہسٹری کی طالبہ عالیہ کا کہنا ہے : پہلی بار محرم میں ہم گھروں سے دور ہیں اور کشمیر میں مواصلات کے فقدان کے باعث اپنے گھر والوں سے بات تک نہیں کرسکتے۔

 

عالیه کے مطابق اقلیت میں ہونے کے باعث انکی آواز پر توجہ نہیں دی جارہی۔

 

دھلی یونیورسٹی کی معصومه علی خان شیعہ کشمیر کی خودمختاری میں ہراول دستے کا کردار ہے اور امام عالی مقام اس حوالے سے خوبصورت رول ماڈل ہے۔

 

حالیہ اقدامات میں شیعہ انجمن کے سربراہ اور سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی  «عمران رضا انصاری» کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرینگر کے بڑے عاشورا جلوس بھی اس سال پابندی کے باعث نکالا نہیں جاسکا ۔/

3842840

 

نظرات بینندگان
captcha