۵۰۰۰سے زائد عرب زبان زائرین کو فارسی زبان سھادنے کے کورس

IQNA

۵۰۰۰سے زائد عرب زبان زائرین کو فارسی زبان سھادنے کے کورس

21:28 - November 02, 2013
خبر کا کوڈ: 1309309
آستان قدس رضوی کے ادارۂ امور زائرین غیر ایرانی کے محترم مدیر نے حرم مطہر رضوی میں ۵۰۰۰ سے زائد عرب زبان زائرین کو فارسی زبان سھاانے کے کورسز کی خبر دی.


آستان قدس رضوی رضوی کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین علی باقری نے یہ خبر بیان کرتے ہوئے کہا: یہ تعلیمی کورس زبان کی بنیادی مہارتوں جن میں بولنا،پڑھنا اور لکھنا شامل ہیں ،کے پیش نظر ابتدائی اور اعلیٰ سطح تک کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔



انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ۴۵۰۰ افراد نے فارسی زبان کے ابتدائی کورسز میں شرکت کی،اظہار کیا: یہ مقدماتی دورےایسے افراد کے لیے ترتیب دیے گئے تھے جو مکمل طور پر فارسی زبان کو نہیں جانتے تھے اور یہ دورےسننے،بولنے،پڑھنے اور لکھنے کی مہارتوں میں اضافے کےہدف سےعرب زبان زائرین کے لیے تشکیل دیےگئے تھے۔



جناب آقائےباقری نے اپنے بیانات کے تسلسل میں اس مقدماتی تعلیمی کورس کو پورا کرنے کے بعد افراد میں پیدا ہونے والی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:مقدماتی دورے کے اختتام پر افراد مطالب کو سمجھنے،متون کو پڑھنے،لکھنے اور دوسروں کے ساتھ ارتباط برقرار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتے ہیں۔



آستان قدس رضوی کے ادارۂ امور زائرین غیر ایرانی کے محترم مدیر کے بقول عرب زبان زائرین فارسی زبان کے مقدماتی کورس پورا کرنے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ دورے میں شرکت کر سکتے ہیں جیسا کہ تقریباً ۱۰۰۰ افراد نے اس دورے میں شرکت کی۔



انہوں نے مزید کہا:اعلیٰ اور تکمیلی دورے کو پورا کرنے کے بعد افراد اس قابل ہوجاتےہیں کہ ضرورت کے وقت اور خاص مواقع پر فارسی زبان افراد سے اچھی طرح رابطہ برقرار کرسکیں

نظرات بینندگان
captcha