عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی: صاحبزادہ حامد رضا

IQNA

عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی: صاحبزادہ حامد رضا

16:10 - July 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1427512
بین الاقوامی گروپ:انتہاپسندی پر مبنی مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنیکی تدبیر نہ کی گئی تو آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی رائیگاں جائیگی۔ دہشتگردی کے پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا ہوگا۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہےکہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے کی ضرورت ہے۔۔ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا ہوگا۔ دہشت گردی کا ناسور ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے تک سرایت کرچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی مذہبی جماعتیں ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

عراق اور شام کے حالات سے سبق نہ سیکھا تو بہت بڑی تباہی ہمارا مقدر بنے گی۔ فرقہ پرست جنونیوں کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔

 پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گی تو خطہ امن آشنا ہوگا۔

vdcbzzbfzrhb99

ٹیگس: عراق ، شام ، امن
نظرات بینندگان
captcha