آٹھ سالہ حافظ قرآن؛ دبئی قرآنی مقابلوں میں کم عمر ترین حافظ قرآن کی شرکت

IQNA

آٹھ سالہ حافظ قرآن؛ دبئی قرآنی مقابلوں میں کم عمر ترین حافظ قرآن کی شرکت

15:04 - July 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1428235
بین الاقوامی گروپ: بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ حافظ قرآن دبئی میں اٹھارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز- رونامہ «خلیج (الفارسیه) ٹایمز»،کے مطابق  محمد امدادالله تجول اسلام جو بنگلہ دیش سے تعلق رکھتا ہے آٹھ سال کی عمر کے ساتھ دبئی میں اٹھارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک ہے،اس کم عمر حافظ کے بعد آسٹریلیا سے جلیبیب نعمان‌الدین گیارہ سال کی عمر کے ساتھ ان مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم بوملحه کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں کمر عمر افراد کے قاری اور حافظ کے علاوہ جوان اور بڑے عمر کے افراد بھی  شریک ہیں ۔
ابراهیم بوملحه نے مزید کہا:اس سال  89 اہل قرآن مختلف ممالک سے شرکت کررہے ہیں جو قرآنی مقابلوں میں ایک ریکارڑ ہے ۔ مقابلوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب تک ابتدائی مرحلے میں چار قاری کا امتحان لیا جاچکا ہے جو دوسرے مرحلے میں پہنچنے سے قاصر رہے ہیں ۔

1427722

ٹیگس: قرآن ، بنگلہ ، دیش ، حافظ
نظرات بینندگان
captcha