پاکستان کے دیگر شھروں کی طرح کوئٹہ میں بھی اعتکاف مجالس میں جوانوں کی بھرپور شرکت متوقع

IQNA

پاکستان کے دیگر شھروں کی طرح کوئٹہ میں بھی اعتکاف مجالس میں جوانوں کی بھرپور شرکت متوقع

11:06 - July 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1428450
بین الاقوامی گروپ: علمدار روڑ کوئٹہ میں بیک وقت کئی مساجد اور امام بارگاہوں میں اعتکاف کا اہتمام

ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے آتے ہی مسجدوں کی رونق بڑھ جاتی ہے اور جوں جوں دن گذرتے جاتے ہیں مساجد میں عبادت اور دعاوں کی محفلوں میں بھی عوام کی تعداد بڑھتی جاتی ہے۔
ماہ صیام کے آخری عشرے میں جوانوں کی الھی خود سازی اور شخصیت سازی کے لئے کوئٹہ کی مختلف مساجد میں طلباء کے لیے اعتکاف کا اہتمام  کیا گیا ہے ۔ ان مساجد میں مسجد و امام بارگاہ گلگتی، مسجد خاتم النبیاء ، مسجد نیچاری وغیرہ شامل ہے۔
مسجد و امام بارگاہ گلگتی کے مطابق تین روزہ اعتکاف کے دوران مختلف موضوعات پر دروس کا اہتمام کیا گیا ہے جنمیں اخلاق، احکام،عقاید،حالات حاضرہ، مہدویت، کربلاء شناسی، شناخت قرآن، افکار علامہ اقبال، اسلام ناب محمدی اور امریکن اسلام، دشمن شناسی از نظر قرآن اور جوانوں کی ذمہ داریاں وغیرہ شامل ہیں۔
ان موضوعات کے علاوہ محفل قرآت قرآن،منقبت خوانی اور میڈیا ڈکومنٹری وغیرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha