لندن یونیورسٹی میں تفسیرسورہ فاطر کی کلاسوں کا اہتمام

IQNA

لندن یونیورسٹی میں تفسیرسورہ فاطر کی کلاسوں کا اہتمام

11:10 - July 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1428453
بین الاقوامی گروپ: «تفسیر سوره فاطر ـ ایمان و تسلیم» کے عنوان سے قرآنی نشست نو اگست کو لندن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «IIDR»، کے مطابق اسلامک ڈیولپمینٹ اینڈ ریسرچ سنٹر اور برطانیہ قرآنی اکیڈمی کے تعاون سے لندن یونیورسٹی میں قرآنی تفسیر کی خصوصی کلاس کا اہتمام کیا گیاہے اور یہ کلاسز مہینہ وار نشستوں کا سلسلہ ہے ۔
اس قرآنی نشست کی کلاس میں سورہ فاطر میں ،  شناخت خدا، خدا کے لطف و مهربانی ، یگانگت اور قدرت خداوند بزرگ  متعال کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
لندن مرکزی مسجد کے سابق امام اور مصری وزارت اوقاف علماء کمیٹی کے رکن اشرف صالح،اس تفسیر کلاس میں درس دیں گے۔
ماہ صیام کے حوالے سے اس وقت بھی  « قرآن کریم میں سفر» کے عنوان سے لندن یونیورسٹی میں کلاسز جاری ہیں ۔
قرآت قرآن کریم کی ایک اور خصوصی کلاس کا اہتمام  انیس بیس جولائی کو اسی یونیورسٹی میں کیا گیا ہے ۔

1428043

ٹیگس: قڑانی ، تفسیر ، لندن
نظرات بینندگان
captcha