تکفیری گروہ داعش مسجد میں قرائت قرآن کو بدعت قرار دیتا ہے (!)

IQNA

تکفیری گروہ داعش مسجد میں قرائت قرآن کو بدعت قرار دیتا ہے (!)

14:24 - July 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1429172
بین الاقوامی گروپ: الانبار میں داعش کے دہشت گردوں نے قرآت قرآن کو بدعت قرار دیتے ہوئے علماء اور خطباء کو مساجد میں جانے سے روک دیا۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے«المصدر نیوز»، کے مطابق  الانبار صوبے سے سیکورٹی زرائع کا کہناہے کہ
داعش کے دہشت گردوں نے نماز سے پہلے اور نماز کے بعد قرآت قرآن کو بدعت قرار دیتے ہوئے
علماء اور خطباء کو مساجد میں جانے سے روک دیا۔ اسی طرح داعش سے وابستہ افراد نے فلوجہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو بھی ہر قسم کی مجالس عزا اور فاتحہ خوانی سے بھی روک دیا ہے ۔ داعش کے افراد لوگوں کو بازاروں میں آمد و رفت سے بھی روک لیتے ہیں ۔
ایک مہینے سے عراق کے شمال میں  صوبہ نینوا پر داعش کے قبضے کے بعد سے صوبہ صلاح الدین او دیالہ وغیرہ میں حالات شدید کشیدہ ہیں۔

1428837

ٹیگس: داعش ، قرآت ، قرآن ، عراق
نظرات بینندگان
captcha