رمضان المبارک کے موقع پر قازان میں « فلاحی ڈیپ فریزر»؛ کا اہتمام

IQNA

رمضان المبارک کے موقع پر قازان میں « فلاحی ڈیپ فریزر»؛ کا اہتمام

11:24 - July 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1429949
بین الاقوامی گروپ: تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں عوام نے ماہ صیام کے حوالے سے جدید اندازمیں « فلاحی ڈیپ فریزر» رکھ کر درخواست کی ہے کہ ضرورت مندوں کے لیے غذا جمع کرائیں۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Islam.ru»، کے مطابق قازان میں مسجد «تینیچلیک» کی انتظامیہ کی جانب سے
فلاحی ڈیپ فریزر کا اہتمام کیا گیا ہے اس فلاحی ڈیپ فریزرکو «خزانہ رمضان» کا نام دے کر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ ضرورت مندوں کے لیے غذا جمع کرا ئیں۔
انتظامیہ کی درخواست پر روزانہ بڑی تعداد میں عوام یہاں مختلف قسم کی غذا، فروٹ اور دیگر مشروبات جمع کراتے ہیں جن سے ضرورت مندوں کو کھانا دیا جاتا ہے
قازان میں پہلی بار اس فلاحی سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے اور اسکا مقصد ماہ صیام میں مستحق افراد کی مدد کرنا ہے
تاتارستان کے مفتی کامل حضرت سمیع‌اولین، نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد(ص) سخی تھے لیکن ماہ صیام میں عام اوقات سے بڑھ کر لوگوں کی مدد کرتے تھے اور ہمارے لیے یہ موقع ہے کہ اس مہینے میں ہم اپنے اندر سخاوت کی فضیلت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دیگر مساجد بھی اس جدید طریقے کو اپنا کر ضرورت مندوں کی مدد کریں گی ۔

1429579

ٹیگس: رمضان ، مسجد ، مدد
نظرات بینندگان
captcha