ڈنمارك كے وزير اعظم كی طرف سے اسلام اور پيغمبر اكرم ۖ كی اھانت پر مذمت

IQNA

ڈنمارك كے وزير اعظم كی طرف سے اسلام اور پيغمبر اكرم ۖ كی اھانت پر مذمت

11:13 - October 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1502074
بين الاقوامی گروپ: ايرانی صدر كے اعتراض كے جواب میں ڈنمارك كے وزير اعظم ٫،انڈرس فگ راسسمن٬٬ نے داﺋیں بازوں كی شدت پسند پارٹی كے جوانوں كی طرف سے پيغمبر اسلام ۖ كی اھانت كی شديد مذمت كی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور ٫٫نسيج٬٬ سایٹ كے مطابق ايران كے صدر محمود احمدی نژاد نے ڈنمارك كی طرف سے دوبارہ پيغمبر گرامی اسلام ۖ كی اھانت كو اس ملك كے ليبرل لیڈروں كی ناكامی اور انسانی اقدار سے ناآشنائی قرار ديا –
راسسمن نے احمدی نژاد كے اعتراض پر یہ بيان ديا كہ ٫٫میں ڈنمارك كے جوانوں كی قومی پارٹی كے اراكين كی اس نازيبا حركت كی بھر پور مذمت كرتا ہوں كيونكہ انكا یہ اقدام ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے-
انہوں نے مزيد كہا: ڈنماركی جوانوں كے اس گروپ كا یہ عمل غير سنجيدہ ہے اور ڈنمارك كے عوام بالخصوص اس ملك كے جوان دين اسلام اور مسلمانوں كی توھين كو روا نہیں سمجھتے –
ڈنمارك كے وزير اعظم نے مسلمانوں كو پر امن رہنے كی دعوت دی اور انہیں اپنے جذبات پر قابو پانے كی تلقين كرتے ہوۓ كہا :حكومت ڈنمارك آزاد میڈيا كے كاموں كی ذمہ دار نہیں ہے-
ياد رہے كہ انہوں نے مسلمان ممالك اور مشرق وسطی كے عربی ممالك پر اس ملك كے ساتھ روابط منقطع كرنے اور ڈنمارك كی مصنوعات كوممنوع كرنے پر اعتراض كيا-
نظرات بینندگان
captcha