بنگلہ ديشی آرٹسٹ :فنكار وہ ہے جو اپنے ھنر كو قرآن كی راہ میں استعمال كرے-

IQNA

فردوس آراء احمد:

بنگلہ ديشی آرٹسٹ :فنكار وہ ہے جو اپنے ھنر كو قرآن كی راہ میں استعمال كرے-

9:54 - October 12, 2006
خبر کا کوڈ: 1502504
بين الاقوامی گروپ : بعض آرٹسٹ یہ سمجھتے ہیں كہ قرآن میں اپنے فن كا مظاہرہ كرنے سے انكی كسر شان ہوتی ہے جبكہ ھنر ہے ہی وہی جس سے قرآن كی راہ میں استفادہ ہو-

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (يكنا) كی رپورٹ كے مطابق چودہویں عالمی قرآن نماﺋشگاہ میں آئی ہوئی بنگلہ ديش كی نمايندہ فردوس آراء احمد نے كہا :اگر ايك فن پارہ اسلام اور قرآن كی معرفت كا آينہ دار ہو تو وہ اپنے مخاطب كے اندر تبديلی لانے كا موجب بنتا ہے لہذا دينی ھنر نمايی ہی سب سے عظيم ہنر ہے –
انہوں نے كہا: میں ہميشہ اپنے فن میں خدا سے مدد طلب كرتی ہوں اور جب ذہن میں كسی تصور كو لاتی ہوں تو یہ سوچتی ہوں كہ اسے خدا نے ميرے دل میں الھام كيا ہے –لہذا فورا دو ركعت نماز شكرانہ ادا كرتی ہوں تاكہ خداوند ميرے قلم میں مزيد تاثير عطا فرماۓ-
انہوں نے مزيد كہا: میں اس دفعہ اپنے ۲۰ فن پاروں كے ساتھ نماﺋشگاہ میں شريك ہوئی ہوں اور یہ سب كے سب دينی موضوعات كے متعلق ہیں-
نظرات بینندگان
captcha