كتاب ٫٫حضرت موسی ۜ قرآن اور اھلبيت ۜ كی نظر میں ٬٬ منظر عام پر آگئی-

IQNA

كتاب ٫٫حضرت موسی ۜ قرآن اور اھلبيت ۜ كی نظر میں ٬٬ منظر عام پر آگئی-

9:02 - October 19, 2006
خبر کا کوڈ: 1503676
فكر و نظر گروپ: ٫٫نور وحی ٬٬ پبلشرز كی طرف سے كتاب ٫٫حضرت موسی قرآن اور اھلبيت ۜ كی نظر میں ٬٬ كی اشاعت ہو چكی ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كو معتمد طوبی نے تحرير كيا ہے –مولف نے اس كتاب میں قرآنی آيات ،احاديث اور تفسيری كتب سے استفادہ كرتے ہوۓ حضرت موسی ۜ كی زندگی كو پانچ مراحل میں تقسيم كيا ہے –پہلا مرحلہ ولادت سے فرعون كے ہاں پرورش تك كا ہے –دوسرا مرحلہ مصر سے فرار اور حضرت شعيب كے پاس سرزمين مدين میں زندگی پر مشتمل ہے اور تيسرا مرحلہ انكی بعثت اور فرعون سے كشمكش كا ہے –اور چوتھا مرحلہ فرعونيوں سے بنی اسراﺋيل اور حضرت موسی ۜ كی نجات سے ليكر بيت المقدس پہنچنے پر مشتمل ہے اور آخر مرحلہ حضرت موسی ۜ كی بنی اسراﺋيل كے ساتھ كشمكش پر مشتمل ہے –
۱۴۰ صفحات پر مشتمل یہ كتاب ٫٫نور وحی ٬٬ پبلشرز كی طرف سے پہلی بار چھپی ہے -
نظرات بینندگان
captcha