قاضی حسين احمد:چيرمين پی سی كا بيان توہين دين كے مترادف ہے-

IQNA

قاضی حسين احمد:چيرمين پی سی كا بيان توہين دين كے مترادف ہے-

11:20 - October 25, 2006
خبر کا کوڈ: 1504620
لاہور :متحدہ مجلس عمل كے صدر اور امير جماعت اسلامی پاكستان قاضی حسين احمد نے پاكستان كركٹ بورڈ كے چيرمين ڈاكٹر نسيم اشرف كا بيان كركٹ میں مذھب نہیں چلے گا پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ اس وقت پوری امت مسلمہ خصوصا پاكستانی نوجوانوں میں دين اور نماز سے لگاٶ بڑھ رہا ہے كركٹ كے چيرمين كا یہ بيان توہين دين كے مترادف ہے –
قاضی حسين احمد نے كہا كہ نماز اور ديگر دينی فراﺋض كی اداﺋيگی پاكستانی ٹيم كی پہچان ہے -
نظرات بینندگان
captcha