پاكستان كے وزير اعظم نے رٶيت ھلال كےلیے پايدار حل پر زور ديا-

IQNA

پاكستان كے وزير اعظم نے رٶيت ھلال كےلیے پايدار حل پر زور ديا-

10:45 - October 31, 2006
خبر کا کوڈ: 1505590
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے وزير اعظم نے وزارت مذھبی امور سےكہا كہ وہ رمضان المبارك اور شوال كے رٶيت ھلال كےلیے مناسب اور قابل اعتماد حل، اسلامی دنيا كو پيش كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق پاكستانی اخبار ڈان نے لكھا ہے كہ پاكستان كے وزير اعظم جناب شوكت عزيز نے پاكستان كی وزارت مذھبی امور كے وزير جناب اعجاز الحق سے كہا كہ وہ علماء اسلام سے باہم صلاح و مشورے كے بعد رمضان المبارك اور شوال كے چاند كو ديكھنے كےلیے مناسب اور دقيق راہ حل تلاش كریں تاكہ اسلامی دنيا كو رمضان المبارك كی پہلی اور آخری تاريخ میں كسی مشكل كا سامنا نہ كرنا پڑے –
ياد رہے او –آئی –سی كے سربراہ جناب اكمل الدين احسان اوغلو نے بھی گذشتہ روز اس بات پر زور ديا كہ اسلامی ممالك كا كلينڈر ايك ہونا چاہیے تاكہ اتحاد وحدت كی فضا قاﺋم ہوسكے اور مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور اختلاف دور ہوسكے-


نظرات بینندگان
captcha