تيونس میں سينما سكرين پر اسلام مخالف ڈرامه كی وجہ سے ہنگامہ –

IQNA

تيونس میں سينما سكرين پر اسلام مخالف ڈرامه كی وجہ سے ہنگامہ –

14:48 - February 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1524618
بين الاقوامی گروپ:تيونس میں خواتين كے حجاب كے بارے میں اسلام مخالف مطالب پر مشتمل الخمسون ڈرامه كے سينما سكرين پر آنے سے اس ملك كے مسلمانوں نے سخت اعتراض كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العربیہ سے نقل كيا ہے كہ الفاضل الحجايبی كی ہدايت كاری كے ذريعہ چلنے والے نمائشنامہ خمسون نے باپردہ خواتين كو سياسی اور دينی لحاظ سے تنقيد كا نشانہ بنايا ہے-
یہ مذكورہ نمائش نامہ ايسے حالات میں سينما سكرين پر دكھايا گيا ہے كہ تيونس كی با پردہ خواتين نے اس كی شديد مخالفت كی ہے كيونكہ اس نمائشنامہ میں ظاہری طور پر با پردہ خاتون كا كردار پيش كيا گيا كہ وہ با پردہ عورت معاشرہ میں گناہ كا ارتكاب كرنے كی وجہ سے پوليس كو مطلوب ہے
ياد رہے كہ تيونس كی مذھبی امور كی وزارت اس سے پہلے اس نمائشنامہ كو سكرين پر لانے كی ممانعت كر رہی تھی اسی طرح سينكڑوں روشن فكر افراد نے اس تھیٹر كو ديكھنے كے لیے وہاں پر شركت كی-

نظرات بینندگان
captcha