ساحل عاج كے مسلمانوں كے رھنما نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی

IQNA

ساحل عاج كے مسلمانوں كے رھنما نے آيت اللہ مكارم شيرازی سے ملاقات كی

سياسی وسماجی گروپ: ساحل عاج كے مسلمانوں كے سربراہ نے اپنے ہمرائيوں كےساتھ آيت اللہ العظمٰی مكارم شيرازی سے ملاقات كی



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ملاقات میں آيت اللہ مكارم شيرازی نے فرمايا كہ مسلمانوں كا مستقبل بہت تابناك ھے اور اگر كوئی با ضمير انسان قرآن ،تورات اور انجيل كا تقابل كرے تو اسے معلوم ہوجائے گا كہ آج قرآن كا زمانہ ہے۔

انہوں نے مزيد فرمايا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اتحاد و وحدت كےلئے كام كریں

اس ملاقات میں ساحل عاج كے مسلم رھنما ﴿الحاج ابو بكر فوفانا﴾ نے برای اعظم افريقہ میں مسلمانوں كی طرف اشارہ كرتے ھوئے كہا كہ ساحل عاج میں اسلام روز بروز ترقی كر رہا ہے اور وھاں پر مساجد اور كافی تعداد میں علمی مراكز وجود میں آچكے ہیں۔

۱۶۱۹۶۲