ھالينڈ میں جوانوں كے لئے ايك مسجد تعمير كرنے كا منصوبہ

IQNA

ھالينڈ میں جوانوں كے لئے ايك مسجد تعمير كرنے كا منصوبہ

12:14 - April 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1644335
بين الاقوامی گروپ: ھالينڈ كے دارالحكومت ''ايمسڑڈيم'' میں ۱۵ مئی ۲۰۰۸ء كو جوانوں اور بچوں كے لئے ايك مسجد كی تعمير كا آغاز كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ '' الوطن'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ھالينڈ میں مراكش كے مسلمان مبلغ '' محمد شيبھ'' ﴿ كہ جواس منصوبے كے بانی بھی ہیں﴾ نے كہا كہ اس مسجد كے پروگراموں میں غير مسلم بھی شركت كر سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد میں خواتين بھی مردوں كے پيچھے نماز پڑھ سكتی ہیں اور اگر وہ عليحدہ بھی نماز پڑھنا چاہیں تو اس كے لئے بھی اس مسجد میں انتظام ہو گا اس مسجد كی تعمير كا مقصد جوانوں كو اسلامی تعليم سے آشنا كرنا اور انھیں شدت پسندی سے دور كرنا ہے۔ محمد شيبھ نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ اس مسجد كی تعمير اپنی نوعيت كا ايك جديد كام ہے اور اس مسجد كے پروگراموں میں غير مسلموں كی شركت سے اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں شكوك شبھات دور ہوں گے۔
240767

نظرات بینندگان
captcha