قرآن مجيد كی صحيح تلاوت قرآن كے مطلب كو سمجھنے كا ذريعہ ہے

IQNA

قرآن مجيد كی صحيح تلاوت قرآن كے مطلب كو سمجھنے كا ذريعہ ہے

11:42 - April 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1645030
فكرونظر گروپ: زنجان كے حافظ قرآن ''حسن سليمانی '' نے قرآن مجيد كی صحيح تلاوت كو قرآنی مطلب كو سمجھنے كا ذريعہ قرار ديا۔

زنجان كے دارالقرآن كے استاد حافظ '' حسن سليمانی'' كے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد كی صحيح تلاوت ، قرآنی مطالب كو سمجھنے اور انھیں زندگی میں اپنانے میں مدد ديتی ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ قرآن مجيد كی تلاوت سے انسان كا دل قرآنی تعليمات كو قبول كرنے كے لیے آمادہ ہو جاتا ہے۔ اور مؤمن شخص كا باطن قرآنی تعليمات پر عمل كر كے منور ہوجاتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد دينی اور قرآنی علوم میں بہت پيشرفت ہوئی ہے اور اس كا سہرا متعلقہ حكام كو جاتا ہے كہ جنہوں نے قرآنی ثقافت كو معاشرے میں رائج كرنے كے لیے بہت زيادہ خدمات انجام دیں۔ جناب حسن سليمانی نے آخر میں كہا كہ علوم قرآنی كے موضوع پرسيمينار اور بحث و گفتگو كی نشستیں منعقد كرنی چائیں تاكہ جوانوں كو زيادہ سے زيادہ قرآنی سرگرميوں میں فعال كيا جا سكے۔
241980
نظرات بینندگان
captcha