پاكستان كے وزير اعظم نے كہا كہ اسلام كا دھشت گردی سے كوئی تعلق نہیں

IQNA

پاكستان كے وزير اعظم نے كہا كہ اسلام كا دھشت گردی سے كوئی تعلق نہیں

13:20 - April 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1646774
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے وزير اعظم '' يوسف رضا گيلانی '' نے كہا كہ یہ نظریہ غلط ہے كہ اسلام اور دھشت گردی ايك چيز ہیں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے اسلام ٹوڈے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب سيد '' يوسف رضا گيلانی '' نے افغانستان كے وزير خارجہ '' رنگين دادفر اسپنتا'' ''rangin dad far spanta'' سے ملاقات میں اسلام كو صلح پسند دين قرار ديا اور كہا كہ یہ نظریہ كہ اسلام اور دھشت گردی ايك چيز ہیں ايك بے بنياد نظریہ ہے۔ پاكستان كے وزير اعظم نے مزيد كہا كہ پاكستان، افغانستان سے ثقافتی، اقتصادی، اور دفاعی امور میں بہتر تعلقات كا حواھاں ہے اور دھشت گردی سے مقابلے كے لیے دو طرفہ مزاكرات كی ضرروت ہے كيونكہ دھشت گردی نے دونوں ملكوں كی امن و امان كی صورت حال كو خراب كر ركھا ہے۔
۲۴۳۷۹۳

نظرات بینندگان
captcha