اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام ہمارے پاس ايك امانت ہے: امام جمعہ نوشہر

IQNA

اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام ہمارے پاس ايك امانت ہے: امام جمعہ نوشہر

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام ہمارے پاس امانت ہے۔ كل ايرانی مجاہدين نے محاذ جنگ پراس كی حفاظت كی تھی آج اس كی حفاظت كی ذمہ داری ہمارے كندھوں پر ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نوشہر كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين " محمود مشايخ" نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كا نظام ہمارے ہاتھوں میں امانت ہے۔ كل ايرانی مجاہدين نے محاذ جنگ میں دشمنوں سے مقابلہ كر كے اس كی حفاظت كی تھی آج اس كی حفاظت كی ذمہ داری ہمارے دوش پر ہے۔ انھوں نے امام خمينی(رہ) كی اہلیہ كی رحلت كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہر كامياب مرد كے ساتھ اس كی ھمدرد بيوی كا كردار بھی نظر آتا ہے۔ امام خمينی(رہ) كی اہلیہ نے بھی ہر مشكل گھڑی میں امام (رح) كا ساتھ ديا۔ حجت الاسلام والمسلمين مشايخ نے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے سال جديد كے آغاز پر استعماليات كے پیٹرن كی اصلاح پر زور ديتے ہوئے فرمايا ہے كہ موجودہ اقتصادی بحران كو ديكھتے ہوئے ہمیں اپنے استعماليات كی طرف خصوصی توجہ كرنی چاہیے اور قائد انقلاب اسلامی نے بھی لوگوں اور حكومتی عہدہ داروں كو اس سلسلے میں ہدايات دی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمیں اپنی زندگی میں اسراف اور فضول خرچی سے پرہيز كرنا چاہیے۔ كيونكہ اسلام میں اسراف حرام ہے۔ اور فضول خرچ انسان سے قيامت كے دن باز پرس ہو گی۔
380624