استنبول میں اسرائيل كے خلاف مظاہرہ

IQNA

استنبول میں اسرائيل كے خلاف مظاہرہ

13:14 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833272
بين الاقوامی گروپ: ۲ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو استنبول میں مسجد "فاتح" كے نمازيوں نے نماز جمعہ كی ادائيگی كے بعد اسرائيلی جارحيت اور نہتے فلسطينيوں كے قتل عام كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كا اہتمام غير سركاری انجمنوں نے كيا تھا جس میں سينكڑوں افراد نے شركت كی وہ نعرے لگا رہے تھے۔
''ہم مسجد الاقصی كو صہيونيوں كے قبضے میں نہیں جانے دیں گے اور قدس پر حملہ اسلام پر حملہ ہے''۔
مظاہرين نے بينرز بھی اٹھا ركھے تھے جن پر حماس زندہ باد جيسے نعرے لكھے ہوئے تھے۔
مظاہرے كے اختتام پر اسرائيل كا جھنڈا نذر آتش كيا گيا اور مظاہرين پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
473303

نظرات بینندگان
captcha