جرمنی میں "حلال مصنوعات" نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں "حلال مصنوعات" نامی سيمينار كا انعقاد

13:52 - October 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1837164
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے شہر "كلن" كی غذائی مصنوعات كی بين الاقوامی نمائش كے ساتھ ساتھ ۱۱ اكتوبر بروز اتوار كو "حلال مصنوعات" نامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے "CIHAN" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غذائی مصنوعات بنانے والی كمپنيوں كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں استنبول كے تجارتی مركز كے نائب صدر"دورسن توپچو" نے گفتگو كرتے ہوئے كہاہے كہ مسلمانوں كے لئے قابل استعمال غذائی مصنوعات كو ايسی چيزوں سے تيار كرنا چاہیے جو اسلامی اصولوں كے مطابق ہوں۔ ايك رپورٹ اور سروے كے مطابق دنيا كے ۲۰ كروڑ سے زائد لوگ حلال مصنوعات سے استفادہ كرتے ہیں۔
نائب صدر نے مزيد كہا كہ يورپ میں حلال مصنوعات كی پروڈكشن فقط مسلمانوں سےمخصوص نہیں ہے بلكہ غير مسلم بھی ان اشياء سے استفادہ كرتے ہیں۔
ياد رہے كہ اس نشست میں تركی كے شركاء نےحلال مصنوعات كے موضوع پر ايك بين الاقوامی نشست كے انعقاد كی خبر دی ہے كہ جس میں ہالينڈ، امريكہ ، آسٹريليا، برازيل، ارجنٹائن، چين اور جرمنی وغيرہ شركت كر رہے ہیں۔
477727

نظرات بینندگان
captcha