چاڈ میں نماز جمعہ كے خطباء اور واعظين كے لیے تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

چاڈ میں نماز جمعہ كے خطباء اور واعظين كے لیے تعليمی وركشاپ كا انعقاد

18:50 - October 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1838711
بين الاقوامی گروپ: چاڈ كے دارالحكومت "انجامينا" میں ۲۲ اكتوبر سے ۲۴ اكتوبر تك "صلح اور گفتگو كی ترويج میں نماز جمعہ كے خطباء اور وعاظ كا كردار" كے موضوع پر وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كى حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں سے چاڈ كی وزارت ثقافت و ورزش كے تعاون سے یہ وركشاپ منعقد ہو رہی ہے جس میں اس ملك كے مختلف شہروں سے تيس سے زائد خطباء اور وعاظ شركت كر رہے ہیں۔
اس تعليمی وركشاپ كے انعقاد كا مقصد صلح و گفتگو كی ثقافت اور اسلام كی ترويج میں خطباء كے كردار كا جائزہ ليا جائے گا اور اس كے علاوہ مختلف تہذيبوں پر مشتمل معاشرے میں اسلامی اقدار كو نماياں كرنا اور علاقائی اور بين الاقوامی بحرانوں كو ختم كرنے كے لیے مسلمانوں كے كردار كی وضاحت جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
479293

نظرات بینندگان
captcha