اسلامی امور میں لبنان اور سوڈان كے باہمی تعاون كا جائزہ

IQNA

اسلامی امور میں لبنان اور سوڈان كے باہمی تعاون كا جائزہ

18:43 - October 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1840156
فن وثقافت گروپ: سوڈان اور لبنان كے نمائندوں نے ۱۹ اكتوبر كو لبنان میں ايك نشست منعقد كر كے دونوں ممالك نے اسلامی امور كے بارے میں باہمی تعاون كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے مفتی محمد رشيد قبانی اور بيروت میں سوڈانی سفير سليمان يوسف المصطفی نے ايك دوسرے سے ملاقات كرتے ہوئے زكات، فتوی، ديگر اسلامی مسائل اور سوڈان كے حالیہ حالات كے بارےمیں دونوں ممالك كے تعاون پر تبادلہ خيال كيا ہے۔
مفتی لبنان نے اس ملاقات كے دوران كہا ہے كہ دوسرے ممالك كی مداخلت كےبغير سوڈان كو اپنے استقلال كی حفاظت كرتے ہوئے اپنے داخلی مسائل كو حل كرنا چاہیے۔
سوڈان كےسفير نے اس ملاقات كے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں سوڈان كے موجودہ حالات اور لبنان كی مختلف اسلامی تحريكوں كی سرگرميوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔
481420

نظرات بینندگان
captcha